Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران شو اینکر کا دانت گر گیا

پورٹو ریکو ....... پورٹو ریکو ٹیلیویژن کی مقبول پروڈیوسر اور اینکر کو اسوقت سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب عین شو کے دوران اسکا ایک دانت منہ سے باہر جاگرا۔ سونیا کورٹیس نامی خاتون مقبول پروگرام ” مجھے سب معلوم ہے“ پیش کررہی تھیں کہ یہ دلچسپ منظر پیش آیا۔ ایک لمحے کیلئے خاتون پریزنٹر کے چہرے پر خفت اورپشیمانی کی لہر نظرآئی مگر اس نے دوسرے ہی لمحے اپنی خفت مٹانے کا دوسرا طریقہ ڈھونڈ لیا اور یہ کہہ کر اس نے اپنی جان چھڑائی کہ جو چیز اسکے منہ سے گر کر باہر آئی ہے وہ دانت نہیں بلکہ چھوٹی سی مٹھائی ہے جسے وہ چیونگم کے طور پر چبا رہی تھی اور پھر اچانک وہ منہ سے باہر جاگری۔ 56سالہ سونیا کورٹیس کی اس معذرت اور چالاکی کو لوگوں نے لمحاتی طور پر قبول کرلیا مگر ایک صاحب یہ تبصرہ کرنے سے نہیں چوکے کہ اگر آپ کو سب چیز معلوم ہی ہے تو آپ کو یہ بھی معلوم ہورہا ہوگا کہ آپ کیا کھارہی تھیں جو گر گیا وہ چیونگم تھا یا وہ دانت تھا یا جس سے اب آپ محروم ہوچکی ہیں۔

شیئر: