Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ ہند نے جیت لیا

 بنگلور ...بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ میں ہند نے پاکستانی ٹیم کو فائنل میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ہند نے دوسری مرتبہ بلائنڈ ورلڈ کپ جیتا ہے۔ بنگلو ر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں8 وکٹ کے نقصان پر 197 رنز بنا سکی۔ بدر منیر 57 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ہند کی جانب سے کیتن پٹیل اور جعفر اقبال نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہندوستانی اوپنرز نے ٹیم کو 110 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، اجے کمار 43 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوئے۔کیتن پٹیل 23 رنز بنا ئے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ دوسرے اینڈ سے پرکاشا جیارامایا نے 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پاکستانی ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی اور لگاتار10 میچ جیتے۔ ہندوستانی ٹیم کو ایونٹ میں واحد شکست پاکستان کے ہاتھوں ہوئی تھی۔

 

شیئر: