Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشون کی 250وکٹیں،ڈیننس للی کا ریکارڈ توڑ دیا

نئی دہلی...ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے45 ویں ٹیسٹ میں 250 وکٹ حاصل کر کے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بالر ڈینس للی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اشون نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ کے چوتھے دن اتوار کو میچ میںدوسری وکٹ لے کر یہ ریکارڈ بنایا۔ للی نے 250 وکٹ لینے کیلئے 48 ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔ اس سے پہلے ہندوستانی بولروں میں سابق لیگ اسپنر اور موجودہ ٹیم کوچ انیل کمبلے نے 55 ٹیسٹ میں250 وکٹ لئے تھے۔ اشون نے ہفتہ کو شکیب الحسن کو آوٹ کر کے 249 ویںوکٹ لی۔ میچ کے چوتھے دن بنگلہ دیش کے کپتان مشفق الرحیم کو اپنا 250 واں شکار بنایا۔

شیئر: