Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکھلیش نے کانگریس سے اتحاد کرکے شکست قبول کرلی ، امیت شاہ

پیلی بھیت....بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے پیلی بھیت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس اور سماج وادی پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یو پی اے نے آسمان سے لے کر پاتال تک گھوٹالے کئے۔ کہیں بھی نہیں چھوڑا۔ سماج وادی نے قتل کے معاملے میں یوپی کو نمبر ون پردیش بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کہہ رہے ہیں کہ کام بولتا ہے جبکہ پیلی بھیت کے عوام بولتے ہیں کہ کچھ بھی نہیں کیا۔ کام یہی کیا کہ یوپی کو قتل میں نمبر ون پردیش بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کلو میٹر سڑک 18 کروڑ میں بنتی ہے۔ اکھلیش نے 31 کروڑ میں بنائی۔ باقی پیسے کہاں گئے۔ انہوں نے دعوی کیاکہ یوپی میں 11 مارچ کو اچھے دن آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 60 سال را ہول گاندھی کے خاندان نے حکومت کی لیکن غریب کے گھر بجلی اور بینک اکاونٹ نہیں پہنچا تھا۔ مودی جی نے ڈھائی سال میں یہ سب کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش نے کانگریس سے اتحاد کر ایک طرح سے شکست قبول کر لی ۔ 

شیئر: