Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعترافات سے کیریئر کو نقصان نہیں پہنچتا، ریچا

ممبئی ..... اداکارہ ریچا چڈھا چبا چبا کر باتیں کرنے کی عادی نہیں بلکہ کھل کربات کرتی ہیں۔فلمی صنعت میں مختلف معاملات پر انہوں نے اپنی رائے بڑے واضح انداز میں بیان کی ہے۔ حال ہی میں اداکاراﺅ ںنے اپنے ذاتی معاملات پر بھی عوام کو اعتماد میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سارے معاملات کو ”اعتراف“ نہیں کہا جاسکتا۔ اس لفظ سے تو ایسا لگے گا کہ ہم نے کوئی غیر قانونی کام کیا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا اس طرح کے اعترافات سے آپ کے کیریئر کو نقصان نہیں پہنچے گا تو انہوں نے اس کا نفی میں جواب دیا۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ شادی کرکے گھر بسا رہی ہیں تو ریچا کا کہناتھا کہ ہر خواتین سے شادی، بچوں اور پھر خاندان و کیریئر میں سے کسی ایک کے انتخاب کا سوال ضرور پوچھا جاتا ہے او رمیں نہیں چاہتی کہ اس رجحان کی حوصلہ افزائی کروں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوال کرنا غلط ہے کیونکہ ہر ایک کو اپنے فیصلے وقت پر کرنا ہوتے ہیں۔
 

شیئر: