Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھیل پر کرپشن کا داغ نہ لگنے دیں، کمار سنگاکارا

دبئی ... پاکستان سپر لیگ میں شریک ٹیم کراچی کنگز کے کپتان اور سری لنکا کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کمار سنگاکارا نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی صورت میں جو کچھ ہوچکا وہ ہوگیا اب تمام توجہ کھیل پر مرکوز کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی روک تھام سب کی ذمہ داری ہے۔ اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ ہماری ٹیم کا کھلاڑی کلیئر ہوگیا پوری ٹیم نے شاہ زیب حسن کو نہ صرف مبارکباد دی بلکہ اس کا حوصلہ بھی بڑھایا۔ امید ہے وہ اس دباو سے جلد نکل آئے گا۔ سنگاکارا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور لیگ انتظامیہ نے اس معاملے کو احسن طریقے سے نمٹایا ہے ۔ پروفیشنل کھلاڑیوں کی حیثیت سے یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ کھیل کی ساکھ برقرار رکھیں اور اس پر کرپشن کے داغ نہ لگنے دیں۔ دریں اثناءسپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کے رکن شاہ زیب حسن خود اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے اور مشکوک افراد کی جانب سے ر ابطوں کے بارے میں یونٹ کو تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پوری طرح شاہ زیب کے ساتھ ہیںکیونکہ یقین تھا کہ اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ ٹیم کے کپتان اور کوچ نے بھی اس حوالے سے شاہ زیب کی بھرپور مدد اور حمایت کی اور اسے حوصلہ دلایا۔ سلمان اقبال نے اس معاملے میں میڈیا کے کردار کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ عماد وسیم کا نام بھی اچھالا گیا ۔ 

شیئر: