Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

 سیول ... شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کی تصدیق کی ہے۔ اسلحہ پروگرام میں مزید اضافے کا دعویٰ بھی کیا گیا ۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق میزائل کو سولڈ فیول انجن کی مدد سے فائر کیا گیا۔ یہ میزائل پچھلے سال اگست میں داغے گئے سب میرین لانچڈ بیلسٹک میزائل کی جدید قسم ہے۔ امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے اس معاملے پر فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جاپان نے کہا ہے کہ اجلاس میں شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ ایسے وقت کیا گیا جب جاپانی وزیراعظم نے فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ٹرمپ نے اس موقع پر کہا تھا کہ ہر کوئی یہ بات سمجھ اور جان لے کہ امریکا مکمل طور پر جاپان کے پیچھے کھڑا ہے جو 100 فیصد ہمارا عظیم اتحادی ہے۔

شیئر: