Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلموں میں گڑیا نہیں بنی رہنا چاہتی، ہما قریشی

ممبئی ..... اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ میں90 کی دہائی کی فلموں کی پیداوار ہوں۔ 90 میں بننے والی فلمیں دیکھ کر ہی جوان ہوئی ہوں اور اسی قسم کی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں جس میں لطف آئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ کام کرکے دکھانا ہے۔ محض گڑیا بن کر نہیں رہنا چاہتی۔ چاہے کسی بھی زبان کی فلم ہو کام کرونگی تاہم میں جو وقت صرف کرونگی اس کا مجھے پھل ملنا چاہئے۔ نمبر ون بننے کی دوڑ میں شامل نہیں۔ اگر آپ کا کام اچھا ہے تو مزید اچھی فلمیں ملیں گی۔ آج کے دور میں پبلک ریلیشنز کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیلئے کوئی کام پیدانہیں کیا جاسکتا ۔اداکار کو اپنا کام خود تلاش کرناچاہئے۔ مثال کے طور پر اگر مجھے ڈانس نہیں آتا تو میں کسی اچھے پبلک ریلیشن افسر سے رابطہ کیوں نہ کرلوں ظاہر ہے ڈانس نہیں کرسکوں گی یوں مجھے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ آپ کو اپنے کام پر بھروسہ ہونا چاہئے۔
 

شیئر: