Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پریمیئر لیگ میں جاوید اور عرفان کی فتح گر سنچریاں

جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن (جے سی اے) کے زیراہتمام اورسی آئی ٹی کمپنی کے تعاون سے جاری دوسری سعودی پریمئر لیگ کے دسویںراونڈ میں ایس ٹریول ، ایم بی اسٹارز ،ملک الیون ، حیدرآباد شارکس ایم سی ایچ پریمیئر اور ایم سی ایچ گرین نے بالترتیب دکن نائیٹس ، پیراں الیون،سعودی جرمن ہاسپٹل،کے اے آئی اے، نسیم الزہرہ اور پاک شاہین کو شکست دے کر اہم کامیابیاں سمیٹ لیں۔ جے سی اے میڈیا کمیٹی کے رکن سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق ایس ٹریول نے پیپسی دکن نائیٹس کو33رنزسے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 242رنز بنائے۔وقاص 52،عدنان 36،بلال33اورسمیع خان نے30رنز اسکور کیا۔حامد 43،ایاز47اور عبدالقدوس نے 55رنزدیکر 2،2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پیپسی دکن نائیٹس 7وکٹوںپر 209رنز بناسکی۔عبدالقدوس 82رنز ناٹ آئوٹ اور اکرام اللہ32رنزنمایاں اسکوررز تھے۔رشید نے 48رنز دیکر 3اور عبدالرحمن نے 25رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔ وقاص مین آف دی میچ قرار پائے۔ ایم بی اسٹارز نے جاوید کی 46گیندوں پرناقابل شکست سینچری 117رنز کی بدولت 177رنز کا وننگ ٹارگٹ 13.2اوورزمیں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے پیراں الیون کو 8وکٹوں سے ہرادیا۔پیراں الیون نے8وکٹوں پر 177اسکور کیا تھاجس میں شکیل کے 54گیندوں پر 80رنز ناٹ آوٹ اور نصیر کے 37رنز شامل تھے۔معظم 29رنزکے عوض 2وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ جاوید مین آف دی میچ قرار پائے۔ ملک الیون نے سمیع کی 75رنز کی مفید اننگ اور شانی کی 25رنز کے عوض 4وکٹوں کے طفیل سعودی جرمن ہاسپٹل کو سنسی خیزمقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دیدی۔ ملک الیون نے 5وکٹوں پر 165رنز بنائے۔ سمیع75اور ناصر23رنزنے اسکور میں نمایاں اضافہ کیا۔ جواب میں سعودی جرمن ہاسپٹل کی ٹیم 8وکٹوں پر 164رنز بناسکی۔شانی نے 4اورناصر نے3وکٹیںحاصل کیں۔عمر نے60رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔سمیع کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ حیدرآباد شارکس نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 7وکٹوں سے ہرادیا۔کے اے آئی اے نے تمام وکٹوں پر 148رنز بنائے جس میں جاوید30اوراحسن کے 22رنز شامل تھے۔محمد شہزاد24اور شاہد نے 28رنزدیکر بالترتیب3اور2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 10.4اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا۔محمد شہزاد نے وکٹ کے چاروں طرف شاندار اسٹروکس کھیلتے ہوئے صر ف 47گیندوں پر 9چھکے اور 16چوکوں کی مدد 136 رنز بنائے اورناٹ آئوٹ رہے۔ اس کارکردگی پر ان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا ۔امین نے 31رنزدیکر 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ایم سی ایچ پریمیئرنے نسیم الزہرہ کو 10وکٹوں سے شکست دیدی۔نسیم الزہرہ نے 6وکٹوں پر 196رنز اسکور کیا۔ عثمان بٹ73،عامرواہلہ34اور قمر نے32رنز بنائے۔ابوہریرہ نے 32رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں فاتح ٹیم نے 14.1اوورز بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر وننگ ٹارگٹ حاصل کرلیا۔ عرفان 100اورشہباز رشید 85رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔عرفان مین آف دی میچ قرار پائے۔ پاک شاہین نے 8وکٹوں پر 191رنز بنائے۔عثمان 48،سلمان42اور ملک شان25رنز نمایاں بیٹسمین تھے۔عمران نے 3اورمنورنے 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میںایم سی ایچ نے 17.3اوورز میں 4وکٹوں پر مطلوبہ اسکورحاصل کرکے 6وکٹوں سے میچ جیت لیا۔قیصر 71اور عمران نے42رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔عمران مین آف دی میچ قرار پائے۔

******

شیئر: