Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جانوروں کو فرار سے روکنے کی مشق

ٹوکیو ...... جاپانی دارالحکومت کے مشہور اور مقبول زولوجیکل پارک” تما “میں ان دنوں خاص تجربہ کیا جارہا ہے جسکا مقصد یہ جاننا ہے کہ مختلف جگہوں، چڑیا گھروں اوراپنے لئے مخصوص کردہ علاقوں میں جانور کس طرح فرار ہوتے ہیں۔فرار کے وقت انکی کیفیت کیا ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے بیشتر جانور ”عقلمند “سمجھے جاتے ہیں کیونکہ پھر وہ اندھا دھند نہیں بھاگتے بلکہ دائیں بائیں دیکھتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں۔ انکے فرار کی وجہ خوردنی اشیاءکی تلاش بھی ہوتی ہے اور اپنے ساتھ ہونے والی امکانی بدسلوکی سے نجات کا راستہ بھی۔ جانوروںکی اسی روش اور رویئے کو سمجھنے کیلئے اس چڑیا گھر میں ہر سال خاص قسم کی ڈرل منعقد ہوتی ہے۔جس میں لوگ جانوروں کا لباس پہن کر فرار ہونے کی مشق کرتے ہیں ۔ اس موقع پر بہت سارے لوگ جمع ہوتے ہیں جو یہ دیکھنے کیلئے آتے ہیں کہ فرار کے وقت جانور کا انداز اور بھاگنے کا طریقہ کیسا ہوتا ہے۔ ایک مشق کی وڈیو جاری کی گئی جس میں ایک شخص چیمپینزی کا لباس پہنے ہوئے ہے۔ یہ مصنوعی چیمپینزی جو اصل میں چڑیا گھر کے عملے کا ایک رکن ہے چڑیا گھر میں اچھلتا کودتا اور بھاگتا نظر آتا ہے اور یہ دکھانے کی کوشش کرتا ہے کہ بھاگنے والے جانور بھی چاروں طرف دیکھنے کے بعد ہی فرار کیلئے کوئی راہ منتخب کرتے ہیں بھاگنے والے جانوروں پر نظر پڑ جائے تو انہیں روکنے میں ناکامی کی صورت میں بے ہوش کرنے والی گولی بھی انہیں ماری جاتی ہے اور یہی سب کچھ یہاں اس نقلی چیمپینزی کو بھی پیش آیا جسے کچھ دیر بعد چڑیا گھر کے عملے نے بے ہوش کرنے والی گولی ماری۔ مشق کے دوران چڑیا گھر کا ایک عہدیدار مصنوعی طور پر زخمی بھی نظر آیا جس کاکہناہے کہ اسے بھاگنے والے جانور نے روکے جانے پر زخمی کیا۔

شیئر: