Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہشت پا غوطہ خور سے لپٹ گیا

ایتھنز ........ یونان کے ساحلی علاقے میں غوطہ خور حسب معمول پانی میں اترا تاہم کچھ دیر بعد ہی وہ عجیب مصیبت میں پھنس گیا اچانک اسے احساس ہوا کہ کوئی ہشت پا اسکے جسم کے قریب آگیا ہے۔  وہ کوئی فیصلہ کرتا ہشت پا اس کے جسم پر چڑھا اور پھراس کے چہرے پر جاکر سختی سے چمٹ گیا۔ غوطہ خور نے اپنے ہاتھ سے کھینچ کر اسے ہٹانے کی کوشش کی مگر کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ اتفاق سے پانی میں تیرتا ہوا ڈنڈا نظر آیا اور اس نے اسکی مدد سے ہشت پا کو خود سے الگ کیا مگر اس پر بھی اس نے بس نہیں کیا اور بالآخر وہ غوطہ خور کی ٹانگ سے لپٹ گیا۔ چہرے پر چمٹنے سے غوطہ خور کا چشمہ بھی ٹوٹتے ٹوٹتے بچا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ہشت پا چشمے کو یا تو توڑ دے گا یا پانی میں کیں پھینک دے گا۔کچھ دیر بعدہشت پا اس کی ٹانگ سے الگ ہوا تو غوطہ خور نے اسے مارنے کے بجائے پانی میں اچھال دیا۔

شیئر: