Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں احتجاجی مظاہرے،ہڑتال کی اپیل

 سری نگر...کشمیر کے جنوبی ضلع کلگام میں جھڑپ کے دوران ہلا کتوں کے بعد وادی میں حالات پھر کشیدہ ہوگئے ۔ سیکیورٹی فورسز نے دعوی کیا کہ جھڑپ میں مارے جانے والے  4شدت پسندوں کا تعلق حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ سے تھا جبکہ2 عام شہری بھی ہلاک ہوئے۔ حریت کانفرنس نے سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاون اورہلاکتوں کے خلاف پیر کو ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ سرینگر، کولگام، اننت ناگ، سوپور اور دوسرے حساس اضلاع میں سخت سیکیورٹی ہے۔ پولیس نے سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق کو گھروں میں نظربند کردیا جبکہ یاسین ملک کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ۔ نیشنل کانفرنس نے کلگام کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستانی اخبار نے مقامی افراد کے حوالے سے بتایا واقعہ کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ 

 

شیئر: