Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عہد فراعین کے نقوش برآمد

قاہرہ ..... عہد فراعین کے مشہور قنطیر علاقے میں محفوظ رہ جانے والے چٹانوں اور پتھروں کے پاس سے کچھ ایسے نقوش ملے ہیں جو عہد فراعین سے تعلق رکھتے ہیں اور اسے دریافت کرنے والے ماہرین آثار قدیمہ کا کہناہے کہ یہ ان بچوں کے نقوش ہیں جو اب سے تقریباً3ہزار سال قبل اس علاقے میں رہتے اور چلتے پھرتے تھے۔ کھدائی کے دوران ان محجر نقوش کے پاس سے ہی ایک انتہائی نادر پینٹنگ بھی ملی ہے جسے آج کے دور میں مورال پینٹنگ کہا جاسکتا ہے۔ اس پینٹنگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ شاید یہ فن قدیم یونان سے مصر پہنچا ہو اور جسے مصریوں نے پھر فروغ دیا۔جس علاقے میں یہ چیزیں دریافت ہوئی ہیں وہاں فرعون اعظم (راماسس )کا محل تھا جو 1279ق م سے 1213ق م تک مصر کا بادشاہ تھا۔ یہ تحقیقی رپورٹ قنطیر پرامیسی نامی منصوبے کی فیلڈ ڈائریکٹر ڈاکٹر ہیننگ فرانگمیرکی تصدیق سے جاری ہوئی ہے۔

شیئر: