Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار نے زیبرا کراسنگ پر خاتون کو زخمی کردیا

کابا لیٹو ، بیونس آئرس ..... یہاں سڑک پر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ایسے ہولناک حادثے کا انکشاف ہوا ہے جس میں تیز رفتار کار نے زیبرا کراسنگ پرایک ایسی خاتون کو زور دار ٹکر مار کر زخمی کردیا جو اپنے بچے کو پرام میں بٹھا کر سڑک پار کرنے کی کوشش کررہی تھی تاہم اسکی غلطی یہ تھی کہ سڑک پار کرتے وقت وہ موبائل پر کسی سے بات بھی کررہی تھی۔ حادثے میں خاتون اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھی ہیں جبکہ پرام میں بیٹھا بچہ محفوظ رہا۔ ماں کا نام صرف اینڈریا بتایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اس کے پیر کی ہڈی پر گہری ضرب لگی ہے مگر وہ ٹوٹی نہیںاور جو تکلیف ہورہی ہے وہ جلد ٹھیک ہوجائیگی ۔ اتنے بڑے حادثے کے بعد ماں بچہ سلامت ہیں۔

شیئر: