Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری ملکی اشیاء خریدنے لگے

ریاض۔۔۔۔مصری عوام نے پونڈ کی قدر میں کمی کے بعد درآمدی سامان خریدنا ترک کردیا۔ مصری درآمد شدہ چاکلیٹ کے بجائے مصری ساختہ چاکلیٹ سوئی فاکس زیادہ خریدنے لگے ہیں۔ کمپنی کے ڈائریکٹر محمد الجمال نے بتایا کہ مصری عوام خریدوفروخت کے حوالے سے طور طریقے بدلنے لگے ۔رائٹر کے مطابق مصری پونڈ کی قدرمیں کمی سے 300سے زیادہ درآمدی اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی بڑھ گئی جس سے درآمدی سامان مہنگا ہوگیا ۔ مصر نے آسائشی اشیاء پر 500سے زیادہ ڈیوٹی بڑھائی ہے۔

شیئر: