Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں پناہ گزینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اجلاس

ریاض۔۔۔۔برطانیہ میں یہودی مذہبی پیشواؤں اور مسلم ائمہ نے پناہ گزینوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے اجلاس کیا۔ انہوں نے اس موقع پر امن کے علمبردار برطانوی معاشرے میں افہمام و تفہیم بڑھانے پر زوردیا۔ انہوں نے اس امر کو تسلیم کیا کہ مذہب سب لوگوں کیلئے پناہ گاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ مسلم کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلامک کلچرل سینٹرکے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد الدبیان نے کہا کہ سماجی اور اقتصادی طور پر بدلنے والے معاشرے میں مذاہب کا کردار انتہائی اہم ہے۔ آسمانی وحی کی بنیاد پر انسانی اقدار اور پاکیزہ اخلاق کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام پر امن بقائے باہم کا علمبردار دین ہے۔ سیرت طیبہ اور سلف صالحین کا کردار یہی سکھاتا ہے۔ اسلام یہودی مذہب اور عیسائی مذہب کو آسمانی مذاہب میں شمار کرتا ہے ۔ ہمارے یہاں حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام سمیت تمام نبیوں پر ایمان لانا لازمی ہے۔ اس موقع پرطے کیا گیا کہ یہودی اور مسلمان مل جل کر برطانیہ آنیوالے مسلم پناہ گزینوں کے حق میں آواز بلند کرینگے اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کرینگے مزید پناہ گزینوں کو یہاں آنے کا موقع دے۔

شیئر: