Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا، امارات

دبئی۔ ۔۔۔امارت کے وزیر مملکت برائے امور خزانہ عبیدالطایر نے کہا کہ عوام یا مقیم غیر ملکیوں پر کوئی نیا ٹیکس لگانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ الطایرنے کہا کہ انکم ٹیکس بعید ازامکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2017کے دوران منتخب اشیاء پر ٹیکس اور 2018کے دوران ویلیوایڈڈ ٹیکس پر توجہ مرکوز ہے۔ ترک خبررساں ایجنسی انازول سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔ واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کار امارات کا رخ کررہے ہیں۔ امارات میں کمپنیوں پر ٹیکس نہیں ہے تاہم متحدہ عرب امارات میں شامل ہر ریاست پٹرول کمپنیوں اور غیر ملکی بینکوں کی شاخوں پر ٹیکس لگائے ہوئے ہے۔

شیئر: