Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عرفان سے اب بھی تحقیقات ہو رہی ہے،شہریار

لاہور... پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ فکسنگ کرنے کے بعد کوئی یہ مت سمجھے کہ 2، 4 سال بعد ٹیم میں واپس آ جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ میں کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے فاسٹ بولر محمد عرفان سے اب بھی تحقیقات جاری ہیں ۔ شوکاز نوٹس دیا جاسکتا ہے۔ پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف ثبوت موجود ہیں انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا تاہم شاہ زیب حسن اور ذوالفقار بابر کو کلئیر قرار دیا گیا ۔شہریار خان نے واضح کیا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے حوالے سے ثبوت پی سی بی کے پاس موجود ہیں۔ ثبوت نہ ہوتے تو دونوں کو فوری طور پر دبئی سے پاکستان واپس نہ بھیجا جاتا۔ لیگ میں شامل دیگر کسی کھلاڑی سے فی الحال کوئی تحقیقات نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے لئے پی ایس ایل اہمیت کا حامل ہے ۔یہ پاکستان کی عزت کا معاملہ ہے۔ فائنل لاہور میں کرانے کے لئے پرعزم ہیں

 

شیئر: