Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوروٹ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

لندن ...انگلینڈ کرکٹ بورڈنے الیسٹر کک کے استعفیٰ کے بعد جو روٹ کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا ۔بین اسٹوکس کو نائب مقرر کیا گیاہے۔جوروٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ملنا بڑا اعزاز ہے ،بہت پرجوش ہوں۔ہمارے پاس بہت اچھے کھلاڑی ہیں، قیادت کے لئے پرعزم ہوں۔جوروٹ کے لئے بطور کپتان پہلا امتحان رواں سال جولائی میں جنوبی افریقہ کے خلاف4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ہوگی۔روٹ نے 53 ٹیسٹ میچو میں 27 نصف سنچریوں اور 11 سنچریوں کی مدد سے 52.80 کی اوسط کےساتھ 4 ہزار 594 رنز بنا رکھے ہیں۔

شیئر: