Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندو آبادی کم ہو رہی ہے،وزیر مملکت داخلہ

نئی دہلی... مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کرن رجیجو نے کہا ہے کہ ہندو آبادی مسلسل کم ہوتی جارہی ہے اقلیتوں کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہئے ۔ دوسرے ممالک کے مقابلے میں ہندوستانی اقلیتوں کو مسلسل فروغ حاصل ہورہا ہے اس کے برعکس اروناچل پردیش ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہندووں کی شرح آبادی کم ہورہی ہے۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہندو کسی دوسرے مذہب کے لوگوں کو ہندو ازم میں شامل کرنے کیلئے باقاعدہ مہم سے گریز کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہندوستان سیکولر ملک ہے یہاں ہر مذہب کے لوگوں کو پرامن طریقے سے رہنے دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ کانگریس اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے کیلئے اس طرح کے بیانات دے رہی ہے جس سے ملک کا اتحاد اور امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اروناچل پردیش کانگریس کمیٹی نے الزام لگایا تھا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت اروناچل پردیش کی ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کیلئے غیر ہندو آبادی اور قبائل کے مذہب کی تبدیلی کی مہم چلا رہی ہے۔ 
 
 

شیئر: