Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی حکومت بدترین ہے ،اودھو ٹھاکرے

ممبئی ... مرکز اور مہاراشٹر کی بی جے پی حکومتوں میں شامل شیوسینا نے وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ انہیں دوسروں کے حمام میں جھانکنے کے بجائے اپنے سرکاری فرائض پر توجہ دینی چاہئے۔ شیوسینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے نے یہ بات پیر کو پارٹی کے ترجمان جریدے سامنا کے اداریے میں کہا کہ مودی انتظامیہ اب تک کی سب سے بدترین حکومت ہے ۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سرجیکل اسٹرائیک فوجی کرتے ہیں لیکن بی جے پی حکومت اس کا سہرا اپنے سر لیتی ہے۔ کیا وہ اس بات کی ذمہ داری قبول کرے گی کہ وہ ان فوجیوں کو غیر معیاری اور ناقص غذا فراہم کرتی ہے اور انہیں بھوکے پیٹ سرحدوں کی حفاظت کیلئے مجبور کیا جاتا ہے۔ شیوسینا چیف نے کہا کہ یہ بات بار بار کہتے ہیں اور کہتے رہیں گے کہ کانگریس حکومت نے ملک کی ترقی کے کام انجام دیئے۔ بی جے پی نے ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کی اور آج کانگریس کے ترقیاتی منصوبوں کو اپنا نام دے کر اس کا سہرا اپنے سر لے رہی ہے۔ وزیراعظم مودی انتخابی مہم کے دورا ن جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں وہ وزیراعظم کے عہدے کے شایان شان نہیں۔ 
 
 
 

شیئر: