Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت پولیس کو معمر خاتون کے قاتل کی تلاش

کویت سٹی: کویتی پولیس کو ایک معمر خاتون کو قتل کرکے فرار ہونے والے شخص کی تلاش ہے۔ یرموک علاقہ میں ہونے والے واقعہ کے بارے میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کویتی شہری ہیں جنہیں چھری سے متعدد وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔ اسی دوران معمر خاتون کے بھانجے نے 13ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ مقامی اخبا رالانبائ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ بھانجا ہی قاتل ہو جس نے قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔ اس امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے کہ کسی نے دوہری واردات کی ہو۔ 

شیئر: