Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت : پاکستان اسکول منقف میں عربی، آرٹ اور سائنس نمائش

 
کویت(محمد عرفان شفیق)پاکستان اسکول منقف میں سائنس اور آرٹ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ والدین اور بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔ا سکول کے بچوں نے آرٹ کے مختلف نمونوں اور چارٹس کی مدد سے نمائش کو چار چاند لگادیئے۔ بہت سے بچوں نے سائنس کے متعدد پروجیکٹس پر کا م کیا اور موقع پر مختلف تجربات کر کے والدین سے داد وصول کی۔
اسکول کے جنرل منیجر اسامہ اکرم نے فنانس منیجراحمد عبد المعبود اوراسکول پرنسپل احسا ن اللہ کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ اُنھوں نے مختلف ماڈل، چارٹس اور سائنس پراجیکٹس کا معائنہ کیا اور بچوں کے کا م کو سراہا۔ والدین نے بھی بچوں کے کام کو سراہا اوراسکول انتظامیہ کی تعریف کی۔اسکول پرنسپل احسا ن اللہ نے اس موقع پر کہا کہ بچوں میں تخلیقی ہنر اجاگر کرنے کے لیے ایسی نمائش کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ان شاء اللہ اسطرح کے پروگرام ہرسال مستقل بنیادوں پر کئے جائیںگے جس سے بچوں کی فنی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی۔وائس پرنسپل محمدرضوان عابدنے کہا کہ 9فروری کا دن پاکستان اسکول منقف کے بچوں کے لیے امسال کی تمام ایکٹیویٹیز میں نمایاں اور منفرد حیثیت کا حامل رہے گا کیونکہ آج یہاں عربی، آرٹ اور سائنس کے حوالے سے نمائش منعقد کی گئی۔فزکس کے استاد عبد المقیت نے کہا کہ نمائش میں کلاس اول سے ہشتم تک بچوں نے حصہ لیا۔ سائنس کے پروجیکٹ دیکھ کر بچوں کی ذہنی صلاحیت کا اندازہ ہوا۔نمائش میں حصہ لینے والیے طلبہ و طالبات نے منفرد تجربات کئے اور دیکھنے والوں سے دادوصول کی۔ سائنس ٹیچر محمد احسن سعید نے سائنس اور آرٹ نمائش کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک بہت اچھی کوشش تھی جو کہ کافی حد تک کامیاب رہی۔ لیزر لائٹ کیمرہ اور Ferrofluidکا پروجیکٹ کافی دلچسپ تھے۔اسکول کی مدرسہ مسز فائقہ فاروق نے کہا کہ اس قسم کی نمائش کا اہتمام ہر سال ہونا چاہئے۔مس سعدیہ اکبر نے کہا کہ دورِ جدید میں بچوں کو سائنس سے روشناس کرانے اور دلچسپی پیدا کرنے کے لئے سائنسی نمائش نہایت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ٓخر میں بچوں میں تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔
 

شیئر: