Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل، ناصر جمشید بھی معطل

لاہور ... اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید کو بھی معطل کردیا گیا۔پی سی بی کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی سی بی نے ناصر جمشید کو انسداد کرپشن کے قواعد کو توڑنے پر کرکٹ کے تمام طرز سے عبوری طورپر معطل کردیا۔تمام فارمیٹس کی کرکٹ میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ۔قبل ازیںپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے فاسٹ بولر محمد عرفان سے اب بھی تحقیقات جاری ہیں۔انہیں بھی شوکاز نوٹس دیا جاسکتا ہے۔

 

شیئر: