Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی کی قیادت میں جیت کا نیا قومی ریکارڈ

 حیدرآباد دکن ... ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر19 ٹیسٹ میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ کوہلی کی قیادت میں یہ ہندوستانی ٹیم کی مسلسل چھٹی سیریز فتح بھی ثابت ہوئی۔ اس سے پہلے سنیل گواسکر نے ہندوستانی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے مسلسل 18 میچ جیتنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے کوہلی کی قیادت میں ٹیم نے توڑ دیا۔ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کو صرف 2014-15 ءمیں ایڈیلیڈ اور 2015 ءمیں گال میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ کوہلی نے اس سیریز میں ڈبل سنچری اسکور کرکے مسلسل 4 سیریز میں ڈبل سنچریاں بنانے کا منفرد ریکارڈبھی اپنے نام کیا تھا جبکہ وہ ہوم سیریز میں سب سے زیادہ رنز بھی بناچکے ہیں۔ دریں اثناءہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ حیدرآباد دکن کی وکٹ یقینی طور پر بولرز کیلئے سازگار ثابت ہوئی اور اس وکٹ پر ٹاس جیتنا ہمارے لئے انتہائی فائدہ مند رہا۔ جب کوئی ٹیم 6 سو سے زائد رنز بنالے تو حریف ٹیم یقینی طور پر دباو کا شکار ہوجاتی ہے، اسی دباو کا فائدہ اٹھایا۔ بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم نے کہا کہ بولنگ کے دوران بے شمار غلطیاں کیں جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ ہند کو 550 رنز تک محدود کردیا جاتا تو یقینی طور پر یہ میچ سنسنی خیز ہوسکتا تھا۔
 

 

شیئر: