Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر اکمل نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی ... پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آوٹ ہونے کے حوالے سے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمی کیخلاف صفر پر آوٹ ہوئے تو یہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی جانب سے زیرو پر آوٹ ہونے کا 24 واں موقع تھا۔ عمر اکمل نے اس حوالے سے ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن اسمتھ، جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز اور سری لنکا کے تلکا رتنے دلشان کا ریکارڈ توڑا جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 23 ، 23 مرتبہ صفر پر آوٹ ہوچکے ہیں۔ اگرچہ اس ریکارڈ کا حصہ بننا کوئی بھی کھلاڑی پسند نہیں کرتا لیکن عمر اکمل کا نام بہرحال ریکارڈز بک میں آگیا ۔ دریں اثناء ایک انٹرویو میںعمر اکمل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کے حوالے سے ابھی تک مایوس نہیں۔ یقین ہے کہ ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنوں گا۔ 6 سال سے عمر اکمل کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے 2009 ءمیں 19 سال کی عمر میں پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی تاہم اس کے بعد اگلے 15 ٹیسٹ میچوں میں ناکام رہے۔ 2011 ءکے بعد سے انہیں قومی ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ حالیہ عرصے میں ٹیسٹ کرکٹ بہت تبدیل ہوچکی ہے۔ اب اسے بھی بڑی حد تک ون ڈے کے انداز میں ہی کھیلا جانے لگا ہے۔ 
 

 

شیئر: