Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا ہم واجپئی کی طرح نہیں سوچ سکتے،فاروق عبداللہ

نئی دہلی...جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ علاقے میں مستقل امن کے لئے ہند اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ضروری ہیں۔ گوا سینٹر کی طرف سے انڈیا ہیلتھ آف دی نیشن پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخر کب تک قتل ہوتے رہیں گے؟ اس کے آگے کا راستہ کیا ہے؟ کیا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی طرح نہیں سوچ سکتے کہ دوست تبدیل کیا جاسکتا ہے لیکن ہم اپنے پڑوسی کو تبدیل نہیں کر سکتے؟ انہوں نے کہا کہ مسلسل اس حوالے سے آواز بلند کی ہے۔ ہمیں پاکستان سے مذاکرات کرکے مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ہوگا ۔جب تک مسئلہ حل نہیں ہو جاتا جموں و کشمیر میں امن بحال نہیں ہوسکتا۔ وہاں کے لوگ گوا یا دیگر ریاستوں کی طرح ترقی نہیں کر سکتے۔

 

شیئر: