Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں دوبارہ جھڑپ، 3 ہندوستانی فوجی ہلاک

سرینگر ....جموں و کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپ میں 3فوجی ہلاک اور 15زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طیاروں کے ذریعے سرینگر کے فوجی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس او رفوج نے منگل کی صبح مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا جس کے دوران عسکریت پسندو ںکے ساتھ جھڑپ ہوگئی۔ ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ پولیس اور فوج کو اطلاع ملی تھی کہ بانڈی پورہ کے ایک رہائشی علاقے میںعسکریت پسند موجود ہیں۔ انہوں نے فوج کو دیکھتے ہی فائر کھول دیا جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ 5جوان اور 4پولیس والے ہلاک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ کے دوران شدت پسندوں نے محاصرہ توڑ کر فرار کی کوشش کی جس پر انہیں گھیرے میں لے لیا گیا۔ایک عسکریت پسند مقابلے میں ہلاک ہوا۔ یہ واقعہ جموں و کشمیر کے کلگام ضلع کے فریسال گاﺅں میں ہونے والی جھڑپ کے 2دن بعد پیش آیا ہے جس میں 10گھنٹے کی لڑائی میں 2جوان ہلاک ہوئے تھے جبکہ فورسز نے 4عسکریت پسندو ںکو پکڑ لیا تھا۔ انکا تعلق حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ سے بتایا جاتا ہے۔ اس واقعہ میں 2شہری بھی ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر لوگوں نے احتجاج کیا تھا۔
 

شیئر: