Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین پہلا کارگو خلائی جہاز چھوڑے گا

بیجنگ ..... چین اس سال اپریل میں پہلا کارگو خلائی جہاز چھوڑنے کا منصوبہ بنا رہاہے۔2022ءتک ایک مستقل انسان بردار خلائی اسٹیشن کے قیام کی جانب اسکا یہ پہلا قدم ہوگا۔ صدر ژی جنگ پنگ نے چین کے خلائی پروگرام کو ترقی دینے کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے اور انکا کہناہے کہ اس سے قومی سلامتی اور دفاع کو فروغ ملے گا۔تیانژو ون نامی کارگو جہاز جنوبی چین کے صوبے نانہائی سے چھوڑا جائیگا جو تیانگونگ ٹو خلائی لیباریٹری سے جاکر ملے گا۔ اس لیباریٹری کے ساتھ پچھلے اکتوبر میں2 خلا نورد بھی بھیجے گئے تھے۔ خلائی جہاز6ٹن سامان ، 2ٹن ایندھن کے ساتھ بھیجا جائیگا اور وہ کسی خلا نورد کے بغیر 3ماہ تک پرواز کرسکتا ہے۔
 

شیئر: