Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی بحریہ غیر ملکی لڑاکا طیارے خریدے گی

نئی دہلی ...... ہندوستانی بحریہ نے ملکی ساختہ طیارے کو بہت زیادہ بھاری قرار دیکر مسترد کردیا ہے او روہ دوسرے ملک سے نیا لڑاکا جیٹ طیارے خریدے گا۔ بحریہ نے57طیارے خریدنے کا منصوبہ بنایاہے جو اس کے ایئر کرافٹ کیریئر کے لئے ہونگے۔ اس منصوبے پر کئی بلین ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ ہند، جنوبی کوریا، تائیوان اور دیگر ایشیائی ممالک ملکی ساختہ طیارے بنانا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکہ اس خطے میں اپنی مصروفیات کم کردیگا لیکن ملکی ساختہ طیارے بنانے کی انکی امیدیں اس وقت ماند پڑ گئیں جب انہیں پتہ چلا کہ ابھی طیارہ سازی کی ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے میں انہیں وقت لگے گا۔
 

شیئر: