Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ اطالوی شیف بننا چاہتے ہیں

ممبئی .....سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ”رئیس“ کی شاندار کامیابی کے بعد اب اطالوی شیف بننا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میں اطالوی ریستوران کھولنے کے بارے میں غور کررہا ہوں اور خود بھی اطالوی کھانا پکانا چاہتا ہوں۔ میں جیکلاموٹا باکسر کی طرح ہوں جب وہ مٹاپے کی جانب مائل ہوا تو ایک ریستوران کھول لیا جہاں وہ اطالوی کھانے پکاتا تھا۔ جب میں موٹا ہوجاﺅنگا تو میں بھی جوہو یا کہیں قریب ہی ہوٹل کھولوں گا۔ مجھے کھانا پکانا پسند ہے لیکن اسکے لئے وقت نہیں۔ میرے والد اور والدہ بھی کھانا پکایا کرتے تھے۔ میں نے بھی اطالوی کھانا پکانا سیکھنا شروع کردیا ہے۔ میں گھر میں یہی کھانا پکاتا ہوں۔ اب اپنے لئے علیحدہ سے کچن تیار کروا رہا ہوں اور ساری چیزیں بھی خرید لی ہیں۔3ماہ یورپ میں رہا تھا جہاں ایک خاتون ہماری ٹیم کی رکن تھیں اور وہی کھانا بنایا کرتی تھیں لیکن سنجیدگی سے بات کروں تو میں یہ کہوں گا کہ میں اپنے بچوں کیلئے ایسا کرنا چاہتاہوں کیونکہ میرے پاس بچوں کیلئے بھی وقت نہیں ہوتا لیکن ایک چیز ہم سب کو جوڑے رکھتی ہے اور وہ یہ ہے کہ ”کھانا آگیا ہے“۔ جب میں کھانا پکاتا ہوںتو یہ نہیں کہ کسی کے کھانا پکانے کے حق پر قبضہ کررہا ہوں مجھے وقت ملا تو میں اگلے چھ سے 7مہینے میں لوگوں کیلئے کھانا تیار کرنا شروع کردونگا۔ انہوں نے اپنے بیٹے آرین اور بیٹی سوہانا کے بارے میں بتایا کہ آرین اس وقت امریکہ میں زیرتعلیم ہے جبکہ میں چاہتا ہوں کہ سوہانا رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں داخلہ لے لیکن مستقبل کا کچھ پتہ نہیں۔ ہوسکتا ہے کہ کرن جوہر انہیں اپنی فلموں میں چانس دے۔
 

شیئر: