Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی قبرستان کچرا گھر بن گئے

لندن..... برطانوی اخبار ڈیلی میل آن لائن نے ایک ایسے عجیب و غریب اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے قبرستان کے بارے میں تصاویر جاری کی ہیں جس میں ایسی بے شمار چیزیں پھینک دی جاتی ہیں جو ناپسندیدہ کہلانے کے لائق ہوتی ہیں اور پھر اسی قبرستان میں پڑے پڑے یہ تمام چیزیں گل سڑ کر یا زنگ لگنے سے بتدریج تبدیل ہوجاتی ہیں یاقصہ پارینہ بن جاتی ہیں۔ شاید آپ کو یقین نہ آئے مگر اس قبرستان میںٹینک، فون باکسز، کلاسک کاریں اور حد یہ کہ امریکی صدور کے مجسمے بھی نظر آتے ہیں ا ور ان سب کا کوئی بھی پرسان حال نہیں۔ یہاں سائیکلیں بھی ہیں اور جنگی جہاز بھی۔ جاری کردہ تصاویر میں ایسی ایسی گاڑیاں بھی ہیں جو کسی زمانے میں کسی بھی شوقین کا خواب ہوسکتی تھیں۔ خوبصورت ٹیلیفون باکسز جو ماضی قریب کی یادگار ہیں وہ بھی بڑی تعداد میں یہاں نظر آتے ہیں۔ یہ قبرستان کسی ایک جگہ نہیں بلکہ مختلف جگہوں پر ہیں۔ ان قبرستانوں میں صحرائی علاقوں میں بنائی گئی کارپارک، نرالے ڈھب کی بسیں کسی زمانے میں میدان جنگ کا نقشہ پلٹنے کی صلاحیت کے حامل جنگی ٹینک بھی یہاں ”مدفون“ ہیں۔ مختلف جگہوں پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہ قبرستان نما جگہیں مختلف جنگوں اور تنازعوں کی پیداوار ہیں۔ یہاں دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والی کاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہاں کئی سابق امریکی صدور کے بے شمار مجسمے بھی موجود ہیں جبکہ بنگلہ دیش میں ممنوعہ قرار دیئے جانے والے سائیکل رکشہ بھی ہزارو ںکی تعداد میں پڑے ہیں۔

شیئر: