Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے،ملالہ

لندن ... نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں ملالہ نے کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بحیثیت قوم دہشت گردوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ جیت رہا ہے۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ بزدل دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں لیکن پاکستانی قوم دہشت گردوں کے سامنے کسی صورت سر نہیں جھکائے گی ۔

شیئر: