Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عربی سیکھنے کیلئے آسان اسباق پر مشتمل سلسلہ اردوداں طبقے کیلئے معاون ثابت ہوگا

گزشتہ درس یا سبق میں جن جملوں کے اردو ترجمہ کے ساتھ مثالیں دی گئی تھیں آج کے سبق میں پہلے ترجمہ کے بغیر ان کو لکھئے اور سمجھئے۔

ھٰذا مَکْتَبٌ، ھٰذا مَسْجِدٌ، ھٰذا قَلَمٌ، ھٰذا سَرِیرٌ، ھٰذا نَجْمٌ، ھٰذا قَمَرٌ،

ماھٰذا؟ ، ھٰذاکُرْسِیٌ، أھٰذا بَیْتٌ؟ لاَھٰذا مَسْجِدٌ، ماھٰذا؟ ، ھٰذا مِفْتَاحٌ۔ ماھٰذا؟ ھٰذا قَلَمٌ، ھٰذا کَلْبٌ، مَن ھٰذا؟ ھٰذا طَبِیبٌ، ھٰذا جَمَلٌ ،

أھٰذاکَلْبٌ؟ لاَ ھٰذا قِطٌ، أھٰذا دِیکٔ؟ نعم ۔ أھٰذا حِصَانٌ؟ لاَھٰذا حِمَارٌ، ھٰذا مِنْدِیلٌ، أھٰذا وَلَدٌ؟ نعم ، مَن ھٰذا؟، ھٰذارَجُلٌ۔

آپ کو بتایا جاچکا ہے کہ اگر کسی قریب کے شخص یا چیز کیطرف اشارہ کرنا مقصود ہو جو مذکر ہو اور ایک ہو یعنی واحد ہو تو ھٰذا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اگر وہی شخص یا چیز جو مذکر ہے اور واحد ہے ، دور ہو تو اس کی طرف اشارہ کرنے کیلئے ’’ذٰلِک‘‘ استعمال کرتے ہیں۔اب اس ذَلِک کا استعمال لکھئے اور سمجھئے:

ماَذٰلِک؟ ، وہ کیا ہے؟ ذٰلِک نَجْمٌ ، وہ ستارہ ہے۔

ھٰذا مَسْجِدٌ و ذٰلِک بَیْتٌ، یہ مسجد ہے اور وہ گھر ہے۔

ھٰذا حِصَانٌ و ذٰلِک حِمَارٌ، یہ گھوڑا ہے اور وہ گدھا ہے۔

أذٰلِک کَلْبٌ؟ ، کیا وہ کتا ہے؟ لا ذٰلِک قِطٌ ، نہیں وہ بلی ہے۔

ماَذٰلِک؟ ، وہ کیا ہے ذٰلِک سَرِیرٌ ، وہ چارپائی ہے۔

مَن ھٰذا و مَن ذَلِک ، یہ کون ہے اور وہ کون ہے؟ ھٰذا مُدَرِسٌ و ذَلِک اِمَامٌ ، یہ ٹیچر ہے اور وہ امام ہے۔

مَاذَلِک؟ وہ کیا ہے؟ ذَلِک حَجَرٌ وہ پتھر ہے۔ ھٰذا سُکَّرٌ و ذَلِک لَبَنٌ ، یہ شکر ہے اور وہ دودھ ہے۔

مَن ھٰذا و مَن ذَلِک؟ یہ کون ہے اور وہ کون ہے۔ ھٰذا مُھَنْدِسٌ و ذَلِک طَبِیبٌ یہ انجینیر ہے اور وہ ڈاکٹر ہے۔

اب کچھ الفاظ کی نکرہ اور معرفہ کی حیثیت سے مشق کیجئے۔ نکرہ اور معرفہ کی پہچان آپ کو بتائی جاچکی ہے۔

بَیْتٌ، البَیْتُ ، کِتَابٌ الکِتَابُ، بَابٌ البَابُ، رَجُلٌ الرَجُلُ، قَلَمٌ القَلَمُ، جَمَلٌ الجَمَلُ، وَلَدٌ الوَلَدُ، مُدَرِسٌ المُدَرِسُ، حِصَانٌ الحِصَانُ۔ مَسْجِدٌ المَسجِدُ ، قَمِیصٌ القَمِیصُ ، مُھَنْدِسٌ المُھَندِسُ، طَبِیبٌ الطَبِیبُ، مِنْدیلٌ المِندِیلُ، سَرِیرٌ السَرِیرُ ، کَلْبٌ الکَلْبُ ، نَجْمٌ النَجْمُ۔

گزشتہ اسباق میں سے مزید الفاظ کو چن کر نکرہ اور معرفہ کی شکل میں استعمال کریں اب اسم اشارہ کے بغیر چند مختصر جملے لکھئے۔ دولفظوں پر مشتمل ان جملوں میں پہلامتبداء ہے اور دوسرا خبر۔

مبتداء اور خبر کی تعریف ہم اس سے قبل کرچکے ہیں۔ دو ایک الفاظ کو چھوڑ کر بقیہ الفاظ کی مشق آپ سے کرائی جاچکی ہے اور ان کے معانی بتائے جاچکے ہیں۔

البَیْتُ جَمِیلٌ ، گھر بڑا خوبصورت ہے۔ القَلَمُ مَکْسُورٌ ، قلم ٹوٹا ہوا ہے۔ البَابُ مَفْتُوحٌ ، دروازہ کھلا ہوا ہے۔ الکِتَابُ جَدِید ٌ ، کتاب نئی ہے۔ القَلَمُ قَدِیمٌ ، قلم پرانا ہے۔ الحِصَانُ کَبِیرٌ ، گھوڑا بڑا ہے۔ المَائُ بَارِدٌ ، پانی ٹھنڈا ہے۔ القَمَرٌ نُورٌ ، چاندنور ہے، روشنی ہے البَیْتُ قَرِیبٌ ، گھر قریب ہے، نزدیک ہے۔

المَسْجِدُ بَعِیدٌ ، مسجد دور ہے۔ الحَجَرُ ثَقِیلٌ ، پتھر بھاری ہے۔ الوَرَقُ خَفِیفٌ پتا ہلکا ہے۔ اللَبَنُ حَارٌ دودھ گرم ہے۔ آج کے درس میں انہی الفاظ پر اکتفا کیا جائے۔

شیئر: