Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چند فیصلے غلط کئے، شمیتاشیٹھی

ممبئی ....... اداکارہ شمیتاشیٹھی نے کہا ہے کہ میں نے بعض ایسے فیصلے کئے ہیں جو غلط تھے اور نہیں کرنا چاہئے تھے۔ سشمتا پہلی مرتبہ اداکار شاہ رخ کے ساتھ فلم ”محبتیں“ میں آئی تھیں۔ انکا ہندی فلمی صنعت میں مختصر ہی کام رہا اور اپنی بہن شلپا کی طرح انکا کیریئر آگے نہ بڑھ سکا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کا نام ہی غلطیاں کرنا ، سیکھنا اور آگے بڑھنا ہے۔ آپ تجربات سے سیکھتے ہیں اور پھر آگے بڑھتے ہیں او ریہی راستہ میں نے چنا ہے۔ سشمتا کی ایک فلم” زہر“ نے بیحد کامیابی حاصل کی تھی لیکن کئی فلمیں ناکام ہوئیں۔ 2015ءمیں آخری مرتبہ وہ چھوٹی اسکرین پر نظر آئی تھیں۔ 38سالہ اداکارہ کے پاس ان دنوںکوئی بھی فلم نہیں۔
 

شیئر: