Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی،پاکستان کا احتجاج

 اسلام آباد ...پاکستان نے منگل کو ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔ احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستانی فوجی جاں بحق ہوئے۔ ہند 2003 سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ سیز فائر معاہدے کی پاسداری کی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کنٹرول لائن کے تھوب سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے3پاکستانی فوجی زخمی ہوگئے تھے جو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ہندوستانی فوج کو بھی نقصا ن اٹھانا پڑا تھا۔

شیئر: