Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ لاہور،پنجاب بھر میں آپریشن کا فیصلہ

لاہور.... سانحہ لاہور کے بعد حساس اداروں نے پنجاب بھر میںآپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ شلوار قمیض اور جیکٹ میں ملبوس نوجوان عین اس جگہ آتا ہے جہاں پولیس کے اعلیٰ افسران موجود ہیں، اسی دوران پولیس اہلکار کی جانب سے اسے رکنے کا اشارہ کیا جاتا ہے جس پر وہ خود کو دھماکے سے اڑا دیتا ہے۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور اپنے سہولت کاروں کے ساتھ ریگل چوک سے پیدل چیئرنگ کراس پہنچا۔ خودکش حملہ آور رکاوٹ عبور کرکے مظاہرین میں شامل ہوا اور پولیس افسران کے قریب پہنچا۔ اسی دوران سہولت کار فرار ہوگئے۔ ان کی تلاش شروع کردی گئی۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خود کش بمبار کا سر مل گیا ۔ حملہ آور ایک سے زائد تھے۔ فوٹیج میں دکھائی دینے والا مشتبہ ہینڈلرنے خودکش بمبار کو دھماکے سے متعلق ہدا یت کی اور خود فاصلے پر کھڑا رہا۔انہوں نے کہا کہ مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔
 

شیئر: