Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہریوں کا تحفظ یقینی بنائینگے ،نواز شریف

لاہور .... وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔شہریوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت لاہورمیں اعلی سطح کے اجلاس میں لاہور سانحہ کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ دہشت گردی کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ قومی عزم کے ذریعے دشمن کو شکست دیں گے۔ دہشت گردی کی مذموم کارروئیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ دہشت گردی کا موثر جواب ہی واحد راستہ ہے ۔اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثار ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب ‘ شہباز شریف ناصر جنجوعہ اور دیگر حکام شریک تھے۔ 
 

شیئر: