Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان صدر کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد...افغان صدراشرف غنی نے وزیراعظم نوازشریف کوٹیلی فون کرکے لاہوردھماکے پر دکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے۔ نواز شریف نے افغان صدرسے ٹیلی فون پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگرد پاکستان اورافغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں۔دہشتگردی کے خلاف دونوں ممالک کومل کرکام کرناہوگا۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کوکمزورنہیں کرسکتیں ۔دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

شیئر: