Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفرازٹیسٹ کپتان کیلئے بھی مضبوط امیدوار

لاہور... پاکستان میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کیلئے ایک ہی کپتان کا معاملہ طے ہوتا نظر آرہا ہے ۔ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان بھی راضی ہوگئے ۔ اس حوالے سے قیادت کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کپتان سرفراز احمد ہی سب سے مضبوط امیدوار نظر آتے ہیں۔ یاد رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی اس تجویز کی حمایت کی تھی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اس حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار نظر آرہے تھے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو شہریار خان نے کہا کہ مصباح الحق ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرتے ہیں تو پھر تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان بنایا جائے گا۔ انہوں نے سرفراز احمد کا نام لینے سے گریز کیا لیکن کہا کہ سرفراز احمد محدود اوورز کی کرکٹ میں قیادت کیلئے منتخب کئے جاچکے ہیں دیکھا جائے گاکہ انہیں ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داری بھی دی جائے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق آئندہ چند ہفتوں میں اپنے کیریئر کے بارے میں کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں ۔ اگر وہ کیریئر جاری رکھنا چاہتے ہیں تو وہی کپتان بھی ہونگے۔ دوسری صورت میں ہمیں ایک ہی کپتان بنانا پڑے گا۔ اسپاٹ فکسنگ کے تناظر میں سزا یافتہ کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف کے مستقبل کے بارے میں شہریار خان نے کہا ہمیں آگے دیکھنا چاہیئے ۔ 
 

 

شیئر: