Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیما میں قومی ترانے پر کھڑا ہونا لازمی نہیں ،سپریم کورٹ

نئی دہلی... سپریم کورٹ نے منگل کو قومی ترانے سے متعلق تنازع کو حل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنیما گھروں میں فلم دیکھنے کےلئے جانیوالوں پر یہ لازمی نہیں کہ وہ قومی ترانہ بجنے پر کھڑے ہو جائیں ۔سپریم کورٹ کی 2رکنی بنچ کے جسٹس دیپک مشراءاور امیتابھ رائے نے کہا کہ یکم دسمبر کو سنیما گھروں میں قومی ترانہ بجانے کا حکم صادر کیا تھاتاکہ فلم دیکھنے والوں میں جذبہ حب الوطنی پیدا ہو سکے ۔ عدالتی بنچ نے واضح کر دیا کہ بعض افراد قومی ترانہ بجتے وقت سنیما گھروں میں کھڑے نہیں ہوئے جس پر لوگوں نے اعتراضات کئے۔ یہی نہیں بلکہ کچھ اےسے واقعات بھی پیش آئے ہیں جن میں قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونےوالوں پر تشدد کیا گیا ۔ عدالت یہ واضح کر دینا چاہتی ہے کہ سنیما گھروں میں فلم یا دستاویزی پکچر دکھانے سے قبل قومی ترانہ بجانے کا اس کا حکم وطن پرستی کا جذبہ پیدا کرنا ہے یہ ضروری نہیں کہ فلم بین احترام میں کھڑے بھی ہو جائیں ۔ 

 

شیئر: