Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردوں کے مددگاروں کو ڈھونڈ کر نشانہ بنائیں گے،جنرل باجوہ

لاہور.. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو لاہور کا دورہ کیا ۔کور ہیڈ کوارٹرز میں کور کمانڈر لاہور اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ پر بریفنگ دی۔ اجلاس میںدہشت گردوں کے سہولت کاروں اور پناہ دینے والوں کے خلاف ملک گیر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ ایسے واقعات دہشت گردی کے خلاف ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے۔ہر طرح کے دہشت گردوں، ان کے مددگاروں، مالی معاونت کرنے والوں اور پناہ دینے والوں کے خلاف سخت اور ملک گیر کارروائی ہوگی۔ انہیں ڈھونڈ کر نشانہ بنائیں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے لاہور میں دہشت گردی کے تانے بانے تلاش کرنے پر خفیہ ایجنسیوں کی تعریف کی، جس کے نتیجے میں افغان شہریوں سمیت کچھ مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے دہشت گرد حملے میں ملوث نیٹ ورک کو جلد بے نقاب کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ آرمی پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لئے مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ نے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین کی والدہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کیپٹن مبین اور ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے دیگر افراد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
 

 

شیئر: