Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہمندایجنسی میں خود کش حملہ،4 اہلکار جاں بحق

پشاور... قبائلی علاقے فاٹا کی مہمند ایجنسی کی تحصیل غلانئی میں 2 خودکش حملہ آوروں نے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش کی۔لیویز اہلکاروںنے حملہ آوروں کو اندر جانے سے روکا تو دھماکا کیا گیا۔ 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق افغانستان سے خود کش بمباروں کی مہمند ایجنسی میں داخلے کی اطلاع ملی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ بدھ کی صبح موٹرسائیکل پرآنے والے2افراد نے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرمیں داخل ہونے کی کوشش کی لیویزاہلکاروں نے انہیں روکنے کا حکم دیا جس پرایک نے خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا جب کہ دوسرے نے فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں دوسرا دہشت گرد بھی ہلاک کردیا گیا۔واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

شیئر: