Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی اسپنرز مسئلہ بن سکتے ہیں،اسمتھ

ممبئی ... آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے کہا ہے کہ کپتان کے طور پر دورہ ہند کیریئر کا سب سے بڑا چیلنج ہے ۔آسٹریلوی ٹیم کھیل کے ہر شعبے میں اپنی روایتی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر متوقع نتائج کے حصول کیلئے پر عزم ہے۔ ممبئی میں ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایشیا سے باہر کی کسی بھی ٹیم کیلئے ہند کا دورہ کبھی آسان نہیں رہا ہم بھی اسی صورتحال سے دوچار ہیں۔ گزشہ 48 سال میں آسٹریلوی ٹیم ہند میں صرف ایک سیریز جیت سکی ہے لیکن اس مرتبہ سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں اور تمام اندازے غلط ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال پر اسمتھ نے کہا کہ میرے خیال میں کوئی بھی ٹیم فتح کی نسبت شکست سے زیادہ سبق سیکھتی ہے ہم بھی اسی تناظر میں اپنی کوتاہیوں کا جائزہ لے کر ہند کا مقابلہ کریں گے۔ اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ ہمیں چیلنجوں سے نمٹنے میں زیادہ لطف آتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستانی ٹیم کے اسپنرز ہمارے لئے مسئلہ بن سکتے ہیں لیکن ہم بھی تیاری کرکے آئے ہیں ۔ پوری کوشش کریں گے کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کو دباو میں لایا جاسکے۔ 
 

شیئر: