Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٓٓ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچوں کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان

ممبئی... ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کیخلاف ابتدائی2 ٹیسٹ میچوں کیلئے 16 رکنی اسکوا ڈ کا اعلان کردیا ۔ بورڈ کی جانب سے جاری ہونےو الے بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلیا کیخلاف بھی اسی ٹیم کو کھیلنے کا موقع دیا جائے گا جو بنگلہ دیش کیخلا ف واحد ٹیسٹ میچ میں حصہ لے کر اسے جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔ بورڈ یا سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے اعلان کیلئے روایتی پریس کانفرنس کا انعقاد نہیں کیا اور نہ ہی ٹیم کے بارے میں کوئی تفصیل بتائی گئی ۔ عام تاثر یہی ہے کہ روہت شرما ، فاسٹ بولر محمد شامی اور لیگ اسپنر امیت مشرا فٹ نہیں ہوسکے اسلئے انہیں آسٹریلیا کیخلاف اسکواڈ میں شامل نہیں کیاگیا۔ ویراٹ کوہلی ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ باقی کھلاڑیوں میں روی چندرن ایشون، رویندر جڈیجہ، بھونیشور کمار، ابھینو مکنڈ ، کرون نائر ، ہردھک پانڈیا، چیتشواڑ پجارا، اجنکیا رہانے، لوکیش راہل، وردھیوان ساہا، ایشانت شرما ، مرلی وجے، جینت یادو، امیش یادو اور کلدیپ یادو شامل ہیں۔ 

شیئر: