Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو ایف او یا گوگل کا غبارہ

  پورٹوریکو...... یہاں علم فلکیات کے شوقین نے جمعہ کو ہونے والے چاند گرہن کے دوران چاند کے سامنے سے ایک عجیب و غریب چیز گزرتی ہوئی دیکھی جسے اس نے کوئی پراسرار خلائی چیز یو ایف او سمجھ کر اسکی تصویریں اتار لیں۔ اس شخص نے گرہن زدہ چاند کے ایک کنارے پر ایک موٹی سے کالی لکیر دیکھی تھی جو ہرگز یو ایف او نہیں تھی بعد میں پتہ چلا کہ یہ چیز گوگل کے اڑائے ہوئے غباروں میں سے ایک ہے۔ اس نے جو تصویر اتاری ہیں اس میں سورج ، زمین اور چاند ایک ہی لکیر پر موجود نظر آرہے ہیں۔ واضح ہو کہ ایسا چاند گرہن سو سال میں 9مرتبہ لگتا ہے۔ سٹرویڈیالیر نے اپنی اتاری ہوئی تصویر جب پورٹو ریکو کے محکمہ فلکیات کے ماہرین کو دکھائی تو حقیقت کا پتہ چلا۔
 

شیئر: