Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کے شور سے گھوڑا بدک گیا

نانتونگ ، چین ....... سڑکوں کے نظام اور ٹریفک پر نظر رکھنے والوں کا ہمیشہ یہی کہناہے کہ گاڑیوں اور جانوروں کو ایک ہی سڑک پر نہیں چلنا چاہئے انکے لئے الگ الگ مقررہ راستے ٹریفک سیفٹی کیلئے ضروری ہیں۔ اب پھر یہاں یہ مقولہ اس وقت صحیح ثابت ہوا جب ایک مصروف شاہراہ سے گزرتے ہوئے گھوڑا آس پاس کی گاڑیوں کے شور سے اتنا بدحواس ہوا کہ بدکنے لگا اور اپنی پیٹھ پر موجود سوار کو ہوا میں اچھال کر پھینک دیا۔ خوش قسمتی سے سوار چلتی کار پر ہی گرا ورنہ اگر وہ کار کے آگے گرتا تو عین ممکن تھا کہ کار اس پر سے گزر جاتی۔ کہا جاتا ہے کہ گھوڑا اپنے سوار سمیت 5لین عبور کرنے کے بعد سڑک پر آگیا تھا جس سے دوسری گاڑیو ںکے ڈرائیور بھی پریشان ہوگئے تھے ۔ کنارے سے گزرنے والے پیدل افراد میں بھی کھلبلی مچ گئی تھی۔ اس حادثے کے نتیجے میں گھڑ سوار کا ایک بازو ٹوٹ گیا مگر سیانا گھوڑا اس موقع کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگیا۔ گھڑ سوار کے چند دانت بھی ٹوٹ گئے۔

شیئر: