Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ خان پر نیا مقدمہ

ممبئی ...... شاہ رخ خان ایکبار پھر مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان پر اپنی فلم ”رئیس“ پر موشن کے دوران کوٹا ریلوے اسٹیشن پر ”ہنگامہ“ اور ریلوے کی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ ریلوے پولیس کاکہناہے کہ مقدمہ عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ ریلوے عدالت نے کوٹا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر بنی دکان کے ایک مالک نے مقدمہ کیا تھا جس نے شاہ رخ کو طلب کرلیا ہے۔ وکرم سنگھ نے الزام لگایا کہ 23جنوری کو جب شاہ رخ” رئیس “کی پروموشن کے سلسلے میں ریلوے اسٹیشن پہنچے تو انکے مداحوں نے ہنگامہ کیا۔ شاہ رخ ٹرین کے دروازے پر کھڑے ہوکر عوام کی طرف کچھ اچھال رہے تھے تب لوگ اسے پکڑنے کیلئے دھکم پیل کررہے تھے۔ اسی دوران میری ایک ٹرالی الٹ گئی اور میں بھی زخمی ہوا۔
 

شیئر: