Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی طیارے امریکی تباہ کن جہاز کے قریب پہنچ گئے

واشنگٹن ...... ایک امریکی اعلیٰ افسر کا کہناہے کہ10فروری کو بحر اسود میں روس کے کئی فوجی طیارے امریکی بحریہ کے تباہ کن جہاز کے قریب پہنچ گئے تھے۔ اس افسر کاکہناہے کہ یہ واقعات انتہائی غیر پیشہ ورانہ ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ ہی پیش نہیں آیا۔ روسی خبررساں ایجنسی نے وزارت دفاع کے ایک ترجمان کے حوالے سے یہ بات کہی لیکن امریکی یورپی کمانڈ کے ترجمان کا کہناتھا کہہ اس طرح کے تین واقعات رونما ہوئے ہیں۔ پہلے واقعہ میں روس کے 2ایس یو ۔24جیٹ طیارے، دوسری مرتبہ ایس یو۔24اور تیسر ی مرتبہ ایک بڑا آئی ایل ۔38طیارہ امریکی بحریہ کے تباہ کن جہاز کے قریب آیا۔ وائرلیس پر تمام طیاروں سے اس بارے میں دریافت کیاگیا مگر کوئی جواب نہیں آیا۔ یہ تمام واقعات تشویش ناک ہیں کیونکہ اس سے کوئی بھی حادثہ پیش آسکتاہے۔ ایک اور امریکی افسر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ ایس یو 24طیارہ تو 300فٹ کی بلندی پر اڑتے ہوئے 200 گزکے قریب تک پہنچ گیا تھا۔ 
 

شیئر: