Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند اشتعال انگیزی کررہا ہے، چینی اخبار

بیجنگ /نئی دہلی ...... چینی اخبار گلوبل ٹائمز کا کہناہے کہ ہندوستان ایک چین پالیسی کو چیلنج اور تائیوان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیکر آگ سے کھیل رہا ہے اور اس سے زبردست نقصان ہوگا۔اگرچہ ہند کے تائیوان کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں تاہم تائیوان کی خواتین ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد ان دنوں ہند کے دورے پر ہے۔ یہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ چین اور اسکے ذرائع ابلاغ اس واقعہ کو نوٹس لئے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔ اخبار کے مطابق ایسے وقت میں جب نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تائیوان کے مسئلے پر چین کو چیلنج کرنا ختم کردیا ہے اور پالیسی تبدیل کرکے ایک چائنا پالیسی کا احترام کررہے ہیں ہند اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے۔ ہند کافی عرصے سے تائیوان کے مسئلے کو اپنے لئے استعمال کرنا چاہتاتھا اور وہ اسے چین کے ساتھ سودے بازی کیلئے مفید سمجھتا تھا۔
 

شیئر: